بھٹکل:6/جولائی (ایس اؤنیوز)جامعہ آباد پر واقع شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول اور نیو شمس اسکول کے سال 2017-2018کی طلبا کونسل کی حلف برداری کا پروگرام جمعرات کو منعقد ہوا۔
بھٹکل کے سی پی آئی سریش نایک نے پروگرام میں طلبا کونسل کے عہدیداران کو حلف دلانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طالب علمی کے زمانے سے ہی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے والے ایسے پروگراموں کا انعقاد ہونا چاہئے۔ مستقبل میں کسی پر انحصار نہ کرتے ہوئے خود اعتمادی کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے طلبا کو ایسے پروگرام کافی معاون و ممد ہونگے۔ اور سب سے زیادہ طلبا اس نہج پر بھی سوچیں کہ وہ کسی ملازمت کے لئے سرگرداں ہوئے بغیر دوسروں کو ملازمت دے کر زندگی کا سہارا بننا اہمیت رکھتاہے۔
نیو انگلش اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک نے بطورمہمان خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا کو زندگی میں ایماندارہونا چاہئے ، اخلاقی سطح پر زوال آمادہ اس سماج میں بہتر اخلاق کے مالک بن کر سماجی صحت کی بہتر تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
دبئی عدالت میں معاون کے عہدے پر فائز عبدالقادر جیلانی شاہ بندری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک بچہ ایک نہ ایک خصوصی صلاحیت کا مالک ہوتاہے، ان صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور دنیا میں اس کا صحیح استعمال کرنےکی ضرو رت پر زور دیا۔ بھٹکل جماعت دبئی کے سکریٹری مولوی ابرارالحق نے بھی خطاب کیا۔ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی ممبر اور خازن سکریٹری ڈاکٹر خواجہ اویس رکن الدین نے پروگرام کی صدارت کی۔ نائب صدر سید اشرف برماور ، ممبر صلاح الدین ایس کے وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد رضامانوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا تو سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا نے شکریہ اداکیا۔ استاد شازیر حسین اور عبداللہ خلیفہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔
طلبا کونسل کے عہدیدار: نیو شمس اسکول ہیڈبوائے عزیز ی عابد ایف اے ۔ ہیڈ گرل عزیزہ عائشہ عفا ۔ نظم وضبط کمیٹی ہشام موٹیا۔ معاون آصم خیال ، فارقلیط ردامانوی ، عبدالسلام ایس جے ، احمد رویز ۔